تاریخ شائع کریں2020 25 July گھنٹہ 17:58
خبر کا کوڈ : 470427

بلوچستان میں دہشتگردوں کی سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر فائرنگ

پاکستان کے صوبے بلوچستان میں دہشتگردوں کی سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر فائرنگ سے ایک جوان شہید اور 3 زخمی ہوگئے۔
بلوچستان میں دہشتگردوں کی سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر فائرنگ
پاکستان کے صوبے بلوچستان میں دہشتگردوں کی سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر فائرنگ سے ایک جوان شہید اور 3 زخمی ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے علاقے کیچ میں دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں ایک جوان شہید اور 3 زخمی ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز پدراک کے قریب معمول کی گشت پر تھی، کہ دہشت گردوں نے فائرنگ کردی، حملے میں لانس نائیک جاوید کریم شہید ہوگئے،

واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز کے مزید اہلکار علاقے میں پہنچ گئے اورعلاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔
https://taghribnews.com/vdcdxz0o5yt05o6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ