QR codeQR code

اقوام متحدہ کو ایرانی سفارتکاروں کے خلاف عائد پابندیوں پر تشویش

4 Jun 2020 گھنٹہ 16:20

امریکی محکمہ خارجہ نے اسلامی جمہوریہ ایران اور بعض دیگر ملکوں کے سفارتکاروں کے لئے نیویارک شہر میں آمد و رفت اور ویزہ سے متعلق نئی پابندیاں عائد کی ہیں


اقوام متحدہ نے امریکہ کی جانب سے سفارتکاروں کے خلاف عائد سفری اور ویزہ پابندیوں سے متعلق تشویش کا اظہار کیا ہے۔

اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن دوجاریک نے بدھ کے روز پریس کانفرس کے دوران امریکہ کی جانب سے اسلامی جمہوریہ ایران اور بعض دیگر ملکوں کے سفارتکاروں کو ویزہ جاری نہ کرنے اور آمد و رفت میں پابندیاں عائد کرنے پرخدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میزبان ملک کی کمیٹی عملی طور پر جمعہ کے روز سفری پابندیوں سمیت مختلف پابندیوں پر تبادلہ خیال کرے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ  اقوام متحدہ کو سفارتکاروں کے خلاف عائد سفری اور ویزہ پابندیوں سے متعلق تشویش ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ امریکی محکمہ خارجہ نے اسلامی جمہوریہ ایران اور بعض دیگر ملکوں کے سفارتکاروں کے لئے نیویارک شہر میں آمد و رفت اور ویزہ سے متعلق نئی پابندیاں عائد کی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 464878

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/464878/اقوام-متحدہ-کو-ایرانی-سفارتکاروں-کے-خلاف-عائد-پابندیوں-پر-تشویش

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com