تاریخ شائع کریں2020 4 June گھنٹہ 16:20
خبر کا کوڈ : 464878

اقوام متحدہ کو ایرانی سفارتکاروں کے خلاف عائد پابندیوں پر تشویش

امریکی محکمہ خارجہ نے اسلامی جمہوریہ ایران اور بعض دیگر ملکوں کے سفارتکاروں کے لئے نیویارک شہر میں آمد و رفت اور ویزہ سے متعلق نئی پابندیاں عائد کی ہیں
اقوام متحدہ کو ایرانی سفارتکاروں کے خلاف عائد پابندیوں پر تشویش
اقوام متحدہ نے امریکہ کی جانب سے سفارتکاروں کے خلاف عائد سفری اور ویزہ پابندیوں سے متعلق تشویش کا اظہار کیا ہے۔

اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن دوجاریک نے بدھ کے روز پریس کانفرس کے دوران امریکہ کی جانب سے اسلامی جمہوریہ ایران اور بعض دیگر ملکوں کے سفارتکاروں کو ویزہ جاری نہ کرنے اور آمد و رفت میں پابندیاں عائد کرنے پرخدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میزبان ملک کی کمیٹی عملی طور پر جمعہ کے روز سفری پابندیوں سمیت مختلف پابندیوں پر تبادلہ خیال کرے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ  اقوام متحدہ کو سفارتکاروں کے خلاف عائد سفری اور ویزہ پابندیوں سے متعلق تشویش ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ امریکی محکمہ خارجہ نے اسلامی جمہوریہ ایران اور بعض دیگر ملکوں کے سفارتکاروں کے لئے نیویارک شہر میں آمد و رفت اور ویزہ سے متعلق نئی پابندیاں عائد کی ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcgut9t7ak9374.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ