QR codeQR code

ایران میں کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ

7 May 2020 گھنٹہ 0:00

اب تک کورونا وائرس میں مبتلا اکیاسی ہزار پانچ سو ستّاسی مریض صحتیاب ہو کر اسپتالوں سے ڈسچارج کئے جا چکے ہیں:ڈاکٹر کیانوش جہانپور


ایران میں کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد میں اضافے اور نئے مریضوں کی تعداد میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔

ایران کی وزارت صحت کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ ڈاکٹر کیانوش جہانپور نے بدھ کے روز نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اب تک کورونا وائرس میں مبتلا اکیاسی ہزار پانچ سو ستّاسی مریض صحتیاب ہو کر اسپتالوں سے ڈسچارج کئے جا چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا کے ایک ہزار، چھے سو اسّی نئے کیس سامنے آئے ہیں جبکہ مجموعی طور پر ایران میں اب تک ایک لاکھ ایک ہزار چھے سو پچاس افراد کورونا وائرس میں مبتلا ہوئے ہیں۔

ڈاکٹر کیانوش جہانپور نے کہا کہ گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران مزید اٹھہتر افراد جاں بحق ہوئے ہیں جس کے بعد مرنے والوں کی کل تعداد بڑھ کر چھے ہزار چار سو اٹھارہ ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں اب تک سینتیس لاکھ چالیس ہزار سے زائد  افراد کورونا وائرس میں مبتلا ہو چکے ہیں جن میں سے دو لاکھ اٹھاون ہزار مریض، موت سے ہمکنار اور بارہ لاکھ اڑتالیس ہزار صحتیاب ہو کر اسپتالوں سے ڈسچارج ہونے میں کامیاب رہے۔


خبر کا کوڈ: 461690

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/461690/ایران-میں-کورونا-وائرس-سے-صحتیاب-ہونے-والوں-کی-تعداد-اضافہ

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com