QR codeQR code

کرونا وائرس کے باعث چین سے بھارتی شہریوں کی واپسی

کرونا وائرس سے متاثر چین کے علاقوں میں مقیم ہندوستانی شہریوں کی واپسی کاعمل شروع کردیا گیا ہے

28 Jan 2020 گھنٹہ 20:21

ہندوستان نے کورونا وائرس سے متاثر چین کے شہر ووہان اور صوبہ ہوبی سے اپنے تمام شہریوں کے انخلا کا اعلان کردیا ہے۔


ہندوستان نے کورونا وائرس سے متاثر چین کے شہر ووہان اور صوبہ ہوبی سے اپنے تمام شہریوں کے انخلا کا اعلان کردیا ہے۔
نئی دہلی میں ہندوستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے بتایا ہے کہ کرونا وائرس سے متاثر چین کے علاقوں میں مقیم ہندوستانی شہریوں کی واپسی کاعمل شروع کردیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس وقت ساڑھے تین سو کے قریب ہندوستانی شہری چین کے شہر ووھان میں موجود ہیں اور حکومت ہندوستان نے ان کے انخلا کے لیے چین سے تعاون کی درخواست کی ہے۔ہندوستانی حکام کا کہنا ہے کہ چین سے حال ہی میں واپس آنے والے تین ہندوستانی شہریوں کو کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے شبہے میں اسپتال میں بھرتی کردیا گیا ہے جبکہ انتہائی زیادہ بخار میں مبتلا ایک چینی شہری کو کولکتہ کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد ایک سو چھے ہوگئی ہے، جبکہ اس مہلک بیماری میں مبتلا مریضوں کی تعداد ساڑھے چار ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 449573

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/449573/کرونا-وائرس-کے-باعث-چین-سے-بھارتی-شہریوں-کی-واپسی

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com