QR codeQR code

پاکستان کے علاوہ تمام پڑوسی ملکوں کے ساتھ ہمارے تعلقات اچھے ہیں

ہندوستان کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی معاہدوں میں ملکی مفاد سب سے مقدم ہے۔

29 Nov 2019 گھنٹہ 14:14

ہندوستان کے وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے خارجہ پالیسی کو فروغ دینے کے لئے حال ہی میں اعلی سطحی دوروں کے بارے میں ایوان بالا راجیہ سبھا میں بیان دیتے ہوئے کہا


ہندوستان کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی معاہدوں میں ملکی مفاد سب سے مقدم ہے۔
ہندوستان کے وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے خارجہ پالیسی کو فروغ دینے کے لئے حال ہی میں اعلی سطحی دوروں کے بارے میں ایوان بالا راجیہ سبھا میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کے حالیہ غیرملکی دوروں سے سفارتی سطح اور بین الاقوامی تعلقات کے معاملے میں ملک کو کافی فائدہ ہوا ہے اور پاکستان کے علاوہ تمام پڑوسی ملکوں کے ساتھ ہمارے تعلقات اچھے ہیں ۔
 ایس جے شنکر نے اراکین کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے ایوان کو یقین دلایا کہ کسی بھی ملک کے ساتھ معاہدہ یا بین الاقوامی معاہدہ کرنے کے دوران ملک کے مفاد کے ساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے حالیہ غیرملکی دورے کا سفارتی فائدہ ہوا ہے۔


خبر کا کوڈ: 443669

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/443669/پاکستان-کے-علاوہ-تمام-پڑوسی-ملکوں-ساتھ-ہمارے-تعلقات-اچھے-ہیں

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com