QR codeQR code

لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی گائرنگ سے دو شہری شہید

ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کشمیر کی کنٹرول لائن پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے

30 Sep 2019 گھنٹہ 17:55

پاکستانی فوج نے اعلان کیا ہے کہ کنٹرول لائن کے پار پاکستانی علاقے میں ہندوستانی بارڈر سیکورٹی فورس کی فائرنگ میں دو افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں جبکہ تین زخمی ہوئے ہیں


ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کشمیر کی کنٹرول لائن پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے
ارنا کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی فوج نے اعلان کیا ہے کہ کنٹرول لائن کے پار پاکستانی علاقے میں ہندوستانی بارڈر سیکورٹی فورس کی فائرنگ میں دو افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں جبکہ تین زخمی ہوئے ہیں ۔ پاکستانی فوجیوں نے اس کے جواب میں سرحد پار ہندوستانی علاقے میں بارڈر سیکورٹی فورس کو نشانہ بنایا۔ہندوستان اور پاکستان کی بارڈر سیکورٹی فورسس کنٹرول لائن پر ایک دوسرے کو اپنے حملوں کا نشانہ بناتی رہتی ہیں اور ساتھ ہی ایک دوسرے پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام بھی لگاتی ہیں۔ہندوستان اور پاکستان نے دوہزار تین میں فائربندی کے معاہدے پر دستخط کئے تھے تاہم اس کے بعد بھی دونوں ممالک نے با رہا اس کی خلاف ورزی کی ہے۔ کشمیر ہندوستان اور پاکستان کے درمیان سب سے بڑا متنازعہ مسئلہ ہے اور دونوں ہی ملک کشمیر پر اپنی ملکیت کا دعوی کرتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 438802

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/438802/لائن-آف-کنٹرول-پر-بھارتی-فوج-کی-گائرنگ-سے-دو-شہری-شہید

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com