تاریخ شائع کریں2019 30 September گھنٹہ 17:55
خبر کا کوڈ : 438802

لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی گائرنگ سے دو شہری شہید

ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کشمیر کی کنٹرول لائن پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے
پاکستانی فوج نے اعلان کیا ہے کہ کنٹرول لائن کے پار پاکستانی علاقے میں ہندوستانی بارڈر سیکورٹی فورس کی فائرنگ میں دو افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں جبکہ تین زخمی ہوئے ہیں
لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی گائرنگ سے دو شہری شہید
ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کشمیر کی کنٹرول لائن پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے
ارنا کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی فوج نے اعلان کیا ہے کہ کنٹرول لائن کے پار پاکستانی علاقے میں ہندوستانی بارڈر سیکورٹی فورس کی فائرنگ میں دو افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں جبکہ تین زخمی ہوئے ہیں ۔ پاکستانی فوجیوں نے اس کے جواب میں سرحد پار ہندوستانی علاقے میں بارڈر سیکورٹی فورس کو نشانہ بنایا۔ہندوستان اور پاکستان کی بارڈر سیکورٹی فورسس کنٹرول لائن پر ایک دوسرے کو اپنے حملوں کا نشانہ بناتی رہتی ہیں اور ساتھ ہی ایک دوسرے پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام بھی لگاتی ہیں۔ہندوستان اور پاکستان نے دوہزار تین میں فائربندی کے معاہدے پر دستخط کئے تھے تاہم اس کے بعد بھی دونوں ممالک نے با رہا اس کی خلاف ورزی کی ہے۔ کشمیر ہندوستان اور پاکستان کے درمیان سب سے بڑا متنازعہ مسئلہ ہے اور دونوں ہی ملک کشمیر پر اپنی ملکیت کا دعوی کرتے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdce7v8ewjh8xvi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ