QR codeQR code

کربلا ، نجف ، کاظمین اور سامرا کا زائرین کیلیے نزدیک ترین راستہ کھول دیا گیا

خسروی پاس کربلائے معلی، کاظمین شریفین اور سامرہ جانے کے لیے قریب ترین راستہ ہے

6 Sep 2019 گھنٹہ 18:15

مغربی ایران اور مشرقی عراق کے درمیان واقع خسروی پاس بھی زائرین کی رفت و آمد کے لیے کھول دیا گیا ہے۔


مغربی ایران اور مشرقی عراق کے درمیان واقع خسروی پاس بھی زائرین کی رفت و آمد کے لیے کھول دیا گیا ہے۔
خسروی پاس کربلائے معلی، کاظمین شریفین اور سامرہ جانے کے لیے قریب ترین راستہ ہے جو کافی عرصے سے سیکورٹی وجوہات کی بنا پر بند تھا۔ خسروی پاس کھولے جانے کے موقع پر ایران کے وزیر داخلہ عبدالرضا رحمانی فضلی سمیت دونوں ملکوں کے اعلی سیاسی، سیکورٹی اور فوجی حکام موجود تھے۔ایران کے وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ خسروی پاس کھولے جانے سے مقامات مقدسہ کی زیارت کی غرض سے عراق جانے والے زائرین کے لیے آسانیاں پیدا ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان سرحدی اور سفارتی تعاون کے نتیجے میں اس سال کربلائے معلی جانے والے زائرین کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوگا۔قابل ذکر ہے کہ خسروی پاس سے کربلا معلی صرف تین سوکلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے جبکہ کاظمین شریفین کا فاصلہ دو سو تین، نجف اشرف کا تین سو اور سامرہ کا تین سو چھبیس کلومیٹر ہے۔


خبر کا کوڈ: 436463

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/436463/کربلا-نجف-کاظمین-اور-سامرا-کا-زائرین-کیلیے-نزدیک-ترین-راستہ-کھول-دیا-گیا

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com