تاریخ شائع کریں2019 6 September گھنٹہ 18:15
خبر کا کوڈ : 436463

کربلا ، نجف ، کاظمین اور سامرا کا زائرین کیلیے نزدیک ترین راستہ کھول دیا گیا

خسروی پاس کربلائے معلی، کاظمین شریفین اور سامرہ جانے کے لیے قریب ترین راستہ ہے
مغربی ایران اور مشرقی عراق کے درمیان واقع خسروی پاس بھی زائرین کی رفت و آمد کے لیے کھول دیا گیا ہے۔
کربلا ، نجف ، کاظمین اور سامرا کا زائرین کیلیے نزدیک ترین راستہ کھول دیا گیا
مغربی ایران اور مشرقی عراق کے درمیان واقع خسروی پاس بھی زائرین کی رفت و آمد کے لیے کھول دیا گیا ہے۔
خسروی پاس کربلائے معلی، کاظمین شریفین اور سامرہ جانے کے لیے قریب ترین راستہ ہے جو کافی عرصے سے سیکورٹی وجوہات کی بنا پر بند تھا۔ خسروی پاس کھولے جانے کے موقع پر ایران کے وزیر داخلہ عبدالرضا رحمانی فضلی سمیت دونوں ملکوں کے اعلی سیاسی، سیکورٹی اور فوجی حکام موجود تھے۔ایران کے وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ خسروی پاس کھولے جانے سے مقامات مقدسہ کی زیارت کی غرض سے عراق جانے والے زائرین کے لیے آسانیاں پیدا ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان سرحدی اور سفارتی تعاون کے نتیجے میں اس سال کربلائے معلی جانے والے زائرین کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوگا۔قابل ذکر ہے کہ خسروی پاس سے کربلا معلی صرف تین سوکلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے جبکہ کاظمین شریفین کا فاصلہ دو سو تین، نجف اشرف کا تین سو اور سامرہ کا تین سو چھبیس کلومیٹر ہے۔
https://taghribnews.com/vdcfvvdjmw6dmja.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ