QR codeQR code

پاکستان بھارت سے سفارتی تعلقات بحال کرے

ہدوستانی وزارت خارجہ نے پاکستان سے کہا ہے کہ ہندوستان کی حکومت امید کرتی ہے

9 Aug 2019 گھنٹہ 16:20

پاکستان اور ہندوستان کے مابین کشمیر کے حوالے سے کشیدگی بڑھنے اور ہندوستانی ہائی کمشنر اجئے بساریہ کو ملک چھوڑنے کے بعد ہندوستان نے پاکستان سے سفارتی تعلقات معمول پرلانے کی اپیل کی ہے


پاکستان اور ہندوستان کے مابین کشمیر کے حوالے سے کشیدگی بڑھنے اور ہندوستانی ہائی کمشنر اجئے بساریہ کو ملک چھوڑنے کے بعد ہندوستان نے پاکستان سے سفارتی تعلقات معمول پرلانے کی اپیل کی ہے۔
ہدوستانی وزارت خارجہ نے پاکستان سے کہا ہے کہ ہندوستان کی حکومت امید کرتی ہے کہ پاکستان سفارتی تعلقات منقطع کرنے اور دو طرفہ تجارت معطل کرنے کے فیصلے پر نظر ثانی کرے گا تاکہ دونوں ممالک میں معمول کے سفارتی تعلقات قائم رہیں۔
ہندوستانی وزارت خارجہ نے کہا کہ پاکستان کے اس اقدام سے دنیا کو پیغام جائے گا کہ ہمارے دو طرفہ تعلقات کی صورتحال تشویش ناک ہے، جبکہ پاکستان نے جن وجوہات پر یہ فیصلہ کیا ہے ان کا زمینی حقائق سے کوئی تعلق نہیں۔
واضح رہے کہ ہندوستان کی جانب سے اس ملک کے زیر انتظام کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے پر پاکستان نے ہندوستان سے دو طرفہ تجارت معطل اور سفارتی تعلقات محدود کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 433513

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/433513/پاکستان-بھارت-سے-سفارتی-تعلقات-بحال-کرے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com