QR codeQR code

امریکی حکام خلیج فارس میں کشیدگی پیدا کرنا چاہتے ہیں

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا

25 May 2019 گھنٹہ 19:52

امریکی حکام خلیج فارس میں اپنی دشمنانہ پالیسیوں اور حالات کو کشیدہ بنانے کی توجیہ کیلئے اس قسم کے دعوے کر رہے ہیں۔


ایران کے وزیر خارجہ نے مغربی ایشیاء میں امریکہ کی جانب سے فوج کی تعداد میں اضافہ سے متعلق امریکی حکام کے دعووں پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کے دعوے عالمی امن و صلح کیلئے بہت خطرناک ہیں اس لئے ان کا مقابلہ کرنا چاہئیے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے آج پاکستان کے دورے کے اختتام کے بعد اسلام آباد سے روانگی سے قبل ارنا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکی حکام خلیج فارس میں اپنی دشمنانہ پالیسیوں اور حالات کو کشیدہ بنانے کی توجیہ کیلئے اس قسم کے دعوے کر رہے ہیں۔
ایران کے وزیر خارجہ نے علاقے میں امریکی حکام کی جانب سے فوج کی تعداد میں اضافہ سے متعلق بیانات کو عالمی امن و صلح کے لئے خطرناک قرار دیا۔


خبر کا کوڈ: 421905

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/421905/امریکی-حکام-خلیج-فارس-میں-کشیدگی-پیدا-کرنا-چاہتے-ہیں

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com