تاریخ شائع کریں2019 25 May گھنٹہ 19:52
خبر کا کوڈ : 421905

امریکی حکام خلیج فارس میں کشیدگی پیدا کرنا چاہتے ہیں

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا
امریکی حکام خلیج فارس میں اپنی دشمنانہ پالیسیوں اور حالات کو کشیدہ بنانے کی توجیہ کیلئے اس قسم کے دعوے کر رہے ہیں۔
امریکی حکام خلیج فارس میں کشیدگی پیدا کرنا چاہتے ہیں
ایران کے وزیر خارجہ نے مغربی ایشیاء میں امریکہ کی جانب سے فوج کی تعداد میں اضافہ سے متعلق امریکی حکام کے دعووں پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کے دعوے عالمی امن و صلح کیلئے بہت خطرناک ہیں اس لئے ان کا مقابلہ کرنا چاہئیے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے آج پاکستان کے دورے کے اختتام کے بعد اسلام آباد سے روانگی سے قبل ارنا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکی حکام خلیج فارس میں اپنی دشمنانہ پالیسیوں اور حالات کو کشیدہ بنانے کی توجیہ کیلئے اس قسم کے دعوے کر رہے ہیں۔
ایران کے وزیر خارجہ نے علاقے میں امریکی حکام کی جانب سے فوج کی تعداد میں اضافہ سے متعلق بیانات کو عالمی امن و صلح کے لئے خطرناک قرار دیا۔
https://taghribnews.com/vdcaw6nym49nuo1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ