QR codeQR code

جواد ظریف تبادلہ خیال کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے پاکستان روانہ ہوگئے

صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر خارجہ ڈاکٹر جواد ظریف کا کہنا تھا

23 May 2019 گھنٹہ 22:08

ایران کے وزیر خارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف ایشیائی ملکوں کے ساتھ تبادلہ خیال کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے پاکستان روانہ ہوگئے


ایران کے وزیر خارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف ایشیائی ملکوں کے ساتھ تبادلہ خیال کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے پاکستان روانہ ہوگئے۔
 ہمارے نمائندے کے مطابق پاکستان روانگی سے قبل چا بہار پورٹ کےدورے کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر خارجہ ڈاکٹر جواد ظریف کا کہنا تھا کہ اس پورٹ کی ترقی ایران کی خارجہ پالیسی کا اہم جز ہے کیونکہ یہ خطہ ہمارا لئے نہایت اہم ہے۔
انہوں نے کہا کہ چابہار بندرگاہ کے ذریعے علاقائی ترقی بشمول پاکستان اور افغاستان کی خوشحالی کو یقینی بنایا جاسکتا ہے۔
وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اپنے دورہ پاکستان کے موقع پر اس ملک کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور دیگر اعلی حکام سے باہمی دلچسپی کے سب ہی معاملات پر تبادلہ خیال کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 421620

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/421620/جواد-ظریف-تبادلہ-خیال-کا-سلسلہ-جاری-رکھتے-ہوئے-پاکستان-روانہ-ہوگئے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com