QR codeQR code

ترکی میں فتح اللہ گولن سے تعلق کے شبعہ میں 249 اہلکار گرفتار

بین الاقوامی خبررساں ایجنسی نے این ٹی وی کے حوالے سے نقل کیا

20 May 2019 گھنٹہ 19:42

ترک حکومت نے فتح اللہ گولن کے ساتھ تعاون کے شبہ میں ترک وزارت خارجہ کے 249 اہلکاروں کو گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے


ترک حکومت نے فتح اللہ گولن کے ساتھ تعاون کے شبہ میں ترک وزارت خارجہ کے 249 اہلکاروں کو گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔
بین الاقوامی خبررساں ایجنسی نے این ٹی وی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترک حکومت نے فتح اللہ گولن کے ساتھ تعاون کے شبہ میں ترک وزارت خارجہ کے 249 اہلکاروں کو گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔ فتح اللہ گولن پر ترکی میں سن 2016 میں ہونے والے فوجی کودتا میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔ ترکی کے 43 صوبوں میں اب تک 48 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ ترکی میں کودتا سےمنسلک 77 ہزار افراد کو جیل ہوگئی ہے جبکہ 150 ہزار فوجیوں اور کارکنوں کو حکومتی اداروں سے نکال دیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 421118

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/421118/ترکی-میں-فتح-اللہ-گولن-سے-تعلق-کے-شبعہ-249-اہلکار-گرفتار

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com