QR codeQR code

مالی میں 134 افراد ہلاکت باعث افسوس ہے

مالی میں گزشتہ روز لسانی فسادات میں کم ازکم 134 افراد ہلاک ہوگئے ہیں

25 Mar 2019 گھنٹہ 20:44

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے مالی میں فسادات کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت شہریوں کی ہلاکت پر افسوس کرتے ہوئے بیان میں کہا


اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے مالی میں فسادات کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت شہریوں کی ہلاکت پر افسوس کرتے ہوئے بیان میں کہا ہے کہ مالی میں گزشتہ روز لسانی فسادات میں کم ازکم 134 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے مالی میں فسادات کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت شہریوں کی ہلاکت پر افسوس کرتے ہوئے بیان میں کہا ہے کہ مالی میں گزشتہ روز لسانی فسادات میں کم ازکم 134 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اقوام متحدہ کا کہنا تھا کہ مالی میں فولانی قبیلے کے گاؤں میں ہفتے کو فسادات ہوئے تھے جس کے بعد ایک وفد نے صورت حال کا جائزہ لینے کے لیے دورہ کیا۔ ضلعی گورنر بوبیکر کین کا کہنا تھا کہ مالی میں فسادات کے دوران زندہ بچ جانے افراد نے روایتی دونزو شکاری قبیلے کو اس واقعے کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کے ترجمان فرحان حق نے ایک بیان میں کہا کہ سیکریٹری جنرل کو بچوں اور خواتین سمیت 134 شہریوں کے قتل کی خبروں پر صدمہ ہے اور انہوں نے مقامی حکام سے فوری تحقیقات اور متاثرین کو انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ انتونیو گوتریس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ مالی میں موجود اقوام متحدہ کے مشن کی جانب سے فضائی امداد فراہم کی گئی اور متاثرین کو نکالنے میں تعاون کیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 410693

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/410693/مالی-میں-134-افراد-ہلاکت-باعث-افسوس-ہے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com