QR codeQR code

پاک بھارت ماہرین کی کرتارپور راہداری پر مذاکرات

پاکستان اور ہندوستان کے تکنیکی ماہرین کے درمیان بات چیت کا دور ختم ہوگیا

20 Mar 2019 گھنٹہ 10:44

ملاقات میں دونوں ممالک نے راہداری کے حوالے سے نشاندہی مکمل کرلی ہے اور سروے رپورٹوں کی بنیاد پر کراسنگ پوائنٹ کا انتخاب کیا جائے گا


کرتارپور راہداری کے بارے میں پاکستان اور ہندوستان کے تکنیکی ماہرین کے درمیان بات چیت کا دور ختم ہوگیا۔
میڈیا رپورٹوں کے مطابق دونوں ممالک کے تکنیکی ماہرین کے درمیان زیرو پوائنٹ پر ہونے والی یہ ملاقات تین گھنٹے تک جاری رہی۔ملاقات میں دونوں ممالک نے راہداری کے حوالے سے نشاندہی مکمل کرلی ہے اور سروے رپورٹوں کی بنیاد پر کراسنگ پوائنٹ کا انتخاب کیا جائے گا۔
پاکستان اور ہندوستان کے درمیان کرتارپور راہداری پر مذاکرات کا اگلا دور دو اپریل کو واہگہ میں ہوگا۔
توقع کی جارہی ہے کہ کرتارپور راہداری کو رواں سال بابا گرو نانک کے پانچسو پچپن ویں جنم دن کے موقع پر سکھ یاتریوں کے لیے کھول دیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 409903

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/409903/پاک-بھارت-ماہرین-کی-کرتارپور-راہداری-پر-مذاکرات

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com