تاریخ شائع کریں2019 20 March گھنٹہ 10:44
خبر کا کوڈ : 409903

پاک بھارت ماہرین کی کرتارپور راہداری پر مذاکرات

پاکستان اور ہندوستان کے تکنیکی ماہرین کے درمیان بات چیت کا دور ختم ہوگیا
ملاقات میں دونوں ممالک نے راہداری کے حوالے سے نشاندہی مکمل کرلی ہے اور سروے رپورٹوں کی بنیاد پر کراسنگ پوائنٹ کا انتخاب کیا جائے گا
پاک بھارت ماہرین کی کرتارپور راہداری پر مذاکرات
کرتارپور راہداری کے بارے میں پاکستان اور ہندوستان کے تکنیکی ماہرین کے درمیان بات چیت کا دور ختم ہوگیا۔
میڈیا رپورٹوں کے مطابق دونوں ممالک کے تکنیکی ماہرین کے درمیان زیرو پوائنٹ پر ہونے والی یہ ملاقات تین گھنٹے تک جاری رہی۔ملاقات میں دونوں ممالک نے راہداری کے حوالے سے نشاندہی مکمل کرلی ہے اور سروے رپورٹوں کی بنیاد پر کراسنگ پوائنٹ کا انتخاب کیا جائے گا۔
پاکستان اور ہندوستان کے درمیان کرتارپور راہداری پر مذاکرات کا اگلا دور دو اپریل کو واہگہ میں ہوگا۔
توقع کی جارہی ہے کہ کرتارپور راہداری کو رواں سال بابا گرو نانک کے پانچسو پچپن ویں جنم دن کے موقع پر سکھ یاتریوں کے لیے کھول دیا جائے گا۔
https://taghribnews.com/vdce7o8exjh87oi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ