QR codeQR code

دشمنوں کو جدید ہتھیاروں کے حصول سے روکیں گے

اسرائیل کے وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو نے کہا ہے

17 Sep 2018 گھنٹہ 15:04

وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیل اپنے دشمنوں کو جدید ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کے لیے اقدامات کررہا ہے


اسرائیل کے وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ان کا ملک اپنے دشمنوں کو جدید ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کے لیے اقدامات کر رہا ہے۔

غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق اسرائیلی کابینہ کے ہفتہ وار اجلاس کے دوران وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیل اپنے دشمنوں کو جدید ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کے لیے اقدامات کررہا ہے اور ہماری جانب سے وضع کی گئیں حدود ہمیشہ سے بہت واضح ہیں اوران پر عمل کرنے کا ہمارا عزم پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی میزائلوں نے 2 روز قبل شام کے دارالحکومت دمشق کے بین الاقوامی ایئرپورٹ کو نشانہ بنایا تھا

اس سے قبل اسرائیل نے یہ بھی تسلیم کیا تھا کہ اس نے گزشتہ 18 ماہ کے دوران شام کے اندر 200 سے زائد فضائی حملے کیے تھے۔


خبر کا کوڈ: 359926

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/359926/دشمنوں-کو-جدید-ہتھیاروں-کے-حصول-سے-روکیں-گے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com