تاریخ شائع کریں2018 17 September گھنٹہ 15:04
خبر کا کوڈ : 359926

دشمنوں کو جدید ہتھیاروں کے حصول سے روکیں گے

اسرائیل کے وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو نے کہا ہے
وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیل اپنے دشمنوں کو جدید ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کے لیے اقدامات کررہا ہے
دشمنوں کو جدید ہتھیاروں کے حصول سے روکیں گے
اسرائیل کے وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ان کا ملک اپنے دشمنوں کو جدید ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کے لیے اقدامات کر رہا ہے۔

غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق اسرائیلی کابینہ کے ہفتہ وار اجلاس کے دوران وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیل اپنے دشمنوں کو جدید ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کے لیے اقدامات کررہا ہے اور ہماری جانب سے وضع کی گئیں حدود ہمیشہ سے بہت واضح ہیں اوران پر عمل کرنے کا ہمارا عزم پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی میزائلوں نے 2 روز قبل شام کے دارالحکومت دمشق کے بین الاقوامی ایئرپورٹ کو نشانہ بنایا تھا

اس سے قبل اسرائیل نے یہ بھی تسلیم کیا تھا کہ اس نے گزشتہ 18 ماہ کے دوران شام کے اندر 200 سے زائد فضائی حملے کیے تھے۔
https://taghribnews.com/vdcdxn0s9yt0kn6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ