QR codeQR code

امریکی کانگریس کا حزب اللہ کے خلاف جارحانہ اقدام

امریکی سینیٹ حزب اللہ کے خلاف پابندیوں اوران کےخارجی مالی منابع پر کنٹرول کرنے پر مصمم

22 Jul 2017 گھنٹہ 14:10

امریکی سینیٹ حزب اللہ کے خلاف پابندیوں اوران کےخارجی مالی منابع پر کنٹرول کرنے پر مصمم


امریکی سینیٹ حزب اللہ کے خلاف جارحانہ پابندیوں اوران کےخارجی مالی منابع پر کنٹرول کرنے پر مصمم ہے۔
  
تقریب، خبرساں ایجنسی ﴿تنا﴾ کے مطابق ، امریکی سینیٹ نے حزب اللہ لبنان کی فعالیت روکنے کے لئےتین اور نئیے پروگرام تیار کئیے ہیں۔

امریکی اخبار روزنامہ نشنل نے خبر دی ہے کہ جس تنظیم کے سپرد یہ کام کیاگیاتھا انکا یہ کام اس ہفتے کے آخر میں مکمل ہو جائے گا تو یہ مربوط کمیشن کو امریکی اسمبلی میں رائے  کے حصول کے لئے حوالے کر دیا جائے گا۔

اس پابندی میں سخت ترین پابندی ” بین الاقوامی طور پر حزب اللہ کی مالی امداد پر پابندی ہے “ کہ جسے  امور خارجہ کی کمیٹی کے صدر ” ادرویس“ کی حمایت حاصل ہے۔

اس اخبارکے مطابق، یہ کو ئی نئی پابندی نہیں بلکہ ۲۰١۵ میں ایسی ہی پابندیاں حزب اللہ پر عائد ہو ئیں تھیں یہ پابندیاں اسی کی ایک نئی شکل ہے، اس مسودے میں ان راہوں کو بند کرنے کے بشتر طریقوں کا جائزہ لیا گیا ہےاور ان راہوں کی پیش بینی کی گئی ہے کہ جن سے حزب اللہ کی مدد ہو سکتی ہے۔


خبر کا کوڈ: 276242

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/276242/امریکی-کانگریس-کا-حزب-اللہ-کے-خلاف-جارحانہ-اقدام

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com