QR codeQR code

واشنگٹن، نیویارک :

شام پر حملے کے خلاف امریکہ میں مظاہرے

تنا (TNA) برصغیر بیورو

نیوز نور , 31 Aug 2013 گھنٹہ 11:29

شام پر ممکنہ امریکی حملے کے خلاف سینکڑوں لوگ سڑکوں پر نکل آئے، مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ امریکہ شام کے معاملات میں مداخلت نہ کرے۔


تقریب نیوز (تنا): شام پر ممکنہ امریکی حملے کے خلاف سینکڑوں لوگ سڑکوں پر نکل آئے، مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ امریکہ شام کے معاملات میں مداخلت نہ کرے۔ واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کے سامنے ہونے والے مظاہرے میں شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، مظاہرین شام پر ممکنہ حملے کے خلاف نعرے بازی بھی کر رہے تھے۔ 

دوسری طرف نیویارک کے ریڈ اسکوائر میں بھی شام پر ممکنہ حملے کے خلاف سینکڑوں افراد جمع ہوگئے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ امریکہ اور اتحادی افواج شام پر کسی قسم کی فوجی کارروائی سے باز رہیں۔ 

مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہم یہاں پر شام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے موجود ہیں کیونکہ ہم امریکی سامراجیت کے خلاف ہیں، ہم شام میں پہلے ہی بہت کچھ دیکھ چکے ہیں، ہمارے لئے وہ کافی ہے، ہمیں وہاں مزید خون نہیں دیکھنا، شام پر ممکنہ حملہ مزید تباہی سے دوچار کر دے گا۔


خبر کا کوڈ: 139399

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/139399/شام-پر-حملے-کے-خلاف-امریکہ-میں-مظاہرے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com