تاریخ شائع کریں2013 31 August گھنٹہ 11:29
خبر کا کوڈ : 139399
واشنگٹن، نیویارک :

شام پر حملے کے خلاف امریکہ میں مظاہرے

تنا (TNA) برصغیر بیورو
شام پر ممکنہ امریکی حملے کے خلاف سینکڑوں لوگ سڑکوں پر نکل آئے، مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ امریکہ شام کے معاملات میں مداخلت نہ کرے۔
شام پر حملے کے خلاف امریکہ میں مظاہرے

تقریب نیوز (تنا): شام پر ممکنہ امریکی حملے کے خلاف سینکڑوں لوگ سڑکوں پر نکل آئے، مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ امریکہ شام کے معاملات میں مداخلت نہ کرے۔ واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کے سامنے ہونے والے مظاہرے میں شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، مظاہرین شام پر ممکنہ حملے کے خلاف نعرے بازی بھی کر رہے تھے۔ 

دوسری طرف نیویارک کے ریڈ اسکوائر میں بھی شام پر ممکنہ حملے کے خلاف سینکڑوں افراد جمع ہوگئے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ امریکہ اور اتحادی افواج شام پر کسی قسم کی فوجی کارروائی سے باز رہیں۔ 

مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہم یہاں پر شام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے موجود ہیں کیونکہ ہم امریکی سامراجیت کے خلاف ہیں، ہم شام میں پہلے ہی بہت کچھ دیکھ چکے ہیں، ہمارے لئے وہ کافی ہے، ہمیں وہاں مزید خون نہیں دیکھنا، شام پر ممکنہ حملہ مزید تباہی سے دوچار کر دے گا۔

https://taghribnews.com/vdcdnn0fnyt0ss6.432y.html
منبع : نیوز نور
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ