QR codeQR code

کوریائے ممالک کا باہمی تنازعات کو حل کرنے پر اتفاق

بحران مکمل طور پر حل کئے جانے کی ضرورت پر تاکید

7 Oct 2018 گھنٹہ 15:18

اتحادی امور کے وزیر چو میونگ گیون نے جمعے کے روز پیونگ یانگ میں اپنی ملاقات میں جزیرہ نمائے کوریا سے جنگ کا خطرہ مکمل طور پر ختم کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔


دونوں کوریاؤں کے حکام نے پیونگ یانگ میں ایک بار پھر جزیرہ نمائے کوریا کا بحران مکمل طور پر حل کئے جانے کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔

شمالی کوریا کے سرکاری ذرائع ابلاغ نے ہفتے کے روز اعلان کیا ہے کہ شمالی کوریا کی قومی کانگریس کے سربراہ کیم یونگ نام اور جنوبی کوریا کے اتحادی امور کے وزیر چو میونگ گیون نے جمعے کے روز پیونگ یانگ میں اپنی ملاقات میں جزیرہ نمائے کوریا سے جنگ کا خطرہ مکمل طور پر ختم کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

فریقین نے جزیرہ نمائے کوریا میں کسی بھی طرح کے جوہری خطرے کے بغیر، قیام امن کی ضرورت پر تاکید کی۔

دونوں ملکوں کے حکام نے اسی طرح پان مون جوم سمجھوتے اور اس بیان پر عمل کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا کہ جس پر دونوں ملکوں کے سربراہوں نے دستخط کئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 365777

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/365777/کوریائے-ممالک-کا-باہمی-تنازعات-کو-حل-کرنے-پر-اتفاق

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com