تاریخ شائع کریں2018 7 October گھنٹہ 15:18
خبر کا کوڈ : 365777

کوریائے ممالک کا باہمی تنازعات کو حل کرنے پر اتفاق

بحران مکمل طور پر حل کئے جانے کی ضرورت پر تاکید
اتحادی امور کے وزیر چو میونگ گیون نے جمعے کے روز پیونگ یانگ میں اپنی ملاقات میں جزیرہ نمائے کوریا سے جنگ کا خطرہ مکمل طور پر ختم کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
کوریائے ممالک کا باہمی تنازعات کو حل کرنے پر اتفاق
دونوں کوریاؤں کے حکام نے پیونگ یانگ میں ایک بار پھر جزیرہ نمائے کوریا کا بحران مکمل طور پر حل کئے جانے کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔

شمالی کوریا کے سرکاری ذرائع ابلاغ نے ہفتے کے روز اعلان کیا ہے کہ شمالی کوریا کی قومی کانگریس کے سربراہ کیم یونگ نام اور جنوبی کوریا کے اتحادی امور کے وزیر چو میونگ گیون نے جمعے کے روز پیونگ یانگ میں اپنی ملاقات میں جزیرہ نمائے کوریا سے جنگ کا خطرہ مکمل طور پر ختم کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

فریقین نے جزیرہ نمائے کوریا میں کسی بھی طرح کے جوہری خطرے کے بغیر، قیام امن کی ضرورت پر تاکید کی۔

دونوں ملکوں کے حکام نے اسی طرح پان مون جوم سمجھوتے اور اس بیان پر عمل کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا کہ جس پر دونوں ملکوں کے سربراہوں نے دستخط کئے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcefn8xfjh8pfi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ