QR codeQR code

شمالی سرحدوں پر صہیونی فورسز کے خلاف حزب اللہ کے حملےتیزے

24 Apr 2024 گھنٹہ 12:33

صہیونی اخبار ہارٹز نے اس حوالے سے کہا ہے کہ گذشتہ دنوں حزب اللہ کے حملے میں سرحدی قصبے مارگلیوت کا بڑا حصہ متاثر ہوا ہے۔ قصبے میں خطرے کے سائرن بجنے کے بعد بجلی کی فراہمی منقطع ہوگئی۔


صہیونی ذرائع ابلاغ نے شمالی سرحدوں پر صہیونی فورسز کے خلاف حزب اللہ کے حملے بڑھنے کا اعتراف کیا ہے۔

صہیونی ذرائع ابلاغ نے شمالی سرحدوں پر لبنانی مقاومتی تنظیم حزب اللہ کے حملے بڑھنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

صہیونی اخبار ہارٹز نے اس حوالے سے کہا ہے کہ گذشتہ دنوں حزب اللہ کے حملے میں سرحدی قصبے مارگلیوت کا بڑا حصہ متاثر ہوا ہے۔ قصبے میں خطرے کے سائرن بجنے کے بعد بجلی کی فراہمی منقطع ہوگئی۔

حزب اللہ نے سرحدی قصبے پر درجنوں کتیوشا راکٹ داغے تھے۔ مقاومتی تنظیم نے ایک بیان میں کہا تھا کہ حنین میں صہیونی فورسز کے حملوں کے جواب میں یہ کاروائی کی گئی ہے۔

صہیونی ذرائع ابلاغ کے مطابق غزہ پر اسرائیلی جارحیت شروع ہونے کے بعد مقاومتی تنظیموں نے لبنان، عراق اور یمن سے اب تک مجموعی طور 1998 حملے کئے ہیں۔ 

گذشتہ دنوں حزب اللہ نے غزہ کے فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے عرب العرامشہ میں صہیونی فوجی مرکز پر میزائل اور ڈرون طیاروں سے حملہ کیا تھا جس میں صہیونی فوج کے کئی افسران اور متعدد سپاہی ہلاک ہوگئے تھے۔


خبر کا کوڈ: 632976

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/632976/شمالی-سرحدوں-پر-صہیونی-فورسز-کے-خلاف-حزب-اللہ-حملےتیزے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com