QR codeQR code

اسلام آباد: دہشت گردوں کے حملے میں پاک فوج کے 2 بارڈر گارڈز شہید

1 Jun 2023 گھنٹہ 15:49

جمعرات کو پاکستانی فوج کے تعلقات عامہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے اعلان کیا: یہ حملہ پاکستان اور اسلامی جمہوریہ ایران کے درمیان سرحدی لائن کے قریب ہوا۔


پاکستانی فوج نے اعلان کیا: صوبہ بلوچستان میں واقع ایک سرحدی علاقے میں دہشت گرد عناصر کے سیکیورٹی فورسز پر حملے کے بعد 2 پاکستانی سرحدی محافظ ہلاک ہوگئے۔

جمعرات کو پاکستانی فوج کے تعلقات عامہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے اعلان کیا: یہ حملہ پاکستان اور اسلامی جمہوریہ ایران کے درمیان سرحدی لائن کے قریب ہوا۔

اس بیان کے تسلسل میں کہا گیا ہے: فائرنگ کے تبادلے کے دوران پاکستان کی سیکورٹی فورسز نے حملہ آوروں کو پسپا ہونے پر مجبور کردیا لیکن فوج کے یہ 2 سرحدی جوان شہید ہو گے۔

پاکستانی فوج نے اعلان کیا کہ ملک کی سیکورٹی فورسز نے خطے میں دہشت گردوں کا تعاقب کرنے کے لیے ایک فوری آپریشن شروع کر دیا ہے تاکہ دہشت گردوں کو فرار ہونے کا کوئی موقع نہ ملے۔

ابھی تک کسی گروپ نے بلوچستان میں پاکستانی سکیورٹی فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔


خبر کا کوڈ: 595392

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/595392/اسلام-آباد-دہشت-گردوں-کے-حملے-میں-پاک-فوج-2-بارڈر-گارڈز-شہید

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com