QR codeQR code

قائد اسلامی انقلاب نے ایڈمیرل علی شمخانی کو اپنا سیاسی مشیر مقرر کردیا

23 May 2023 گھنٹہ 15:07

حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے پیر کے روز جاری ہونے والے ایک فرمان میں ایڈمیرل علی شمخانی کو ایران کی ایکسپیڈنسی کونسل کا رکن اور اپنا سیاسی مشیر مقرر کیا۔


 قائد اسلامی انقلاب نے ایڈمیرل علی شمخانی کو اپنا سیاسی مشیر مقرر کیا ہے۔

حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے پیر کے روز جاری ہونے والے ایک فرمان میں ایڈمیرل علی شمخانی کو ایران کی ایکسپیڈنسی کونسل کا رکن اور اپنا سیاسی مشیر مقرر کیا۔

حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے علی اکبر احمدیان کو سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل میں اپنا نمائندہ بھی مقرر کیا۔

رہبر معظم  حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اپنے حکم نامے میں شمخانی کا گزشتہ 10 سالوں سے ایرانی اعلی قومی سلامتی کے سیکریٹری کی حیثیت سے خدمات کے لیے شکریہ ادا کیا۔

یاد رہے کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے پیر کے روز علی اکبر احمدیان کو ایرانی اعلی قومی سلامتی کا نیا سیکرٹری مقرر کیا۔


خبر کا کوڈ: 594393

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/594393/قائد-اسلامی-انقلاب-نے-ایڈمیرل-علی-شمخانی-کو-اپنا-سیاسی-مشیر-مقرر-کردیا

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com