QR codeQR code

صہیونی حکومت آذربائیجان کی سرزمین کو ایران کے خلاف استعمال کرنا چاہتی ہے

1 Apr 2023 گھنٹہ 10:27

اسلامی جمہوریہ ایران نے ہمیشہ دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان فاصلہ پیدا کرنے والوں اور بدخواہوں کی کوششوں کو ناکام بنانے کی کوشش کی ہے اور توقع کی جاتی ہے کہ آذری حکومت میں بھی دشمنوں کے جال میں پھنسنے سے گریز کرے۔


ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے متحدہ ایران مخالف محاذ کی تشکیل کے حوالے سے صیہونی حکومت کے وزیر خارجہ کے بیانات اور ساتھ ہی آذربائیجان کے وزیر خارجہ کے بیانات کی مذمت کرتے ہوئے آذربائیجانی حکام سے صیہونی حکومت کے ساتھ ایران مخالف تعاون کے بارے میں وضاحت کرنے کا مطالبہ کیا۔

 ناصر کنعانی نے "ایران کے خلاف متحدہ محاذ کی تشکیل" کے حوالے سے آذربائیجان کے وزیر خارجہ کے ساتھ معاہدے کے حوالے سے صیہونی حکومت کے وزیر خارجہ کے بیانات کو ایران کی قومی سلامتی کے خلاف صیہونی حکومت کے مذموم عزائم کی ایک اور دستاویز قرار دیتے ہوئے کہا کہ صہیونی حکومت آذربائیجان کی سرزمین کو ایران کے خلاف استعمال کرنا چاہتی ہے۔

انہوں نے ایران اور آذربائیجان کے عوام کے درمیان تاریخی اور مذہبی مشترکات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے ہمیشہ دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان فاصلہ پیدا کرنے والوں اور بدخواہوں کی کوششوں کو ناکام بنانے کی کوشش کی ہے اور توقع کی جاتی ہے کہ آذری حکومت میں بھی دشمنوں کے جال میں پھنسنے سے گریز کرے اور بلاشبہ ایران جمہوریہ آذربائیجان کی سرزمین سے اپنے خلاف صیہونی حکومت کی سازشوں سے غافل نہیں رہ سکتا۔

قابل ذکر ہے کہ تل ابیب میں جمہوریہ آذربائیجان کے سفارت خانے کے افتتاح کے موقع پر صیہونی حکومت کے وزیر خارجہ الی کوہن نے تل ابیب اور باکو کے درمیان ایران مخالف تعاون میں اضافے کا حوالہ دیا۔


خبر کا کوڈ: 588659

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/588659/صہیونی-حکومت-آذربائیجان-کی-سرزمین-کو-ایران-کے-خلاف-استعمال-کرنا-چاہتی-ہے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com