>> تقريب خبررسان ايجنسی (TNA) - ایران کی شام کے دارالحکومت دمشق پر غاصب صہیونی حکومت کی جارحیت کی شدید مذمت - پرنٹ کریں

QR codeQR code

ایران کی شام کے دارالحکومت دمشق پر غاصب صہیونی حکومت کی جارحیت کی شدید مذمت

31 Mar 2023 گھنٹہ 21:56

غاصب ریاست کے جارحانہ اقدامات بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی اور اسرائیل میں جاری بحران اور داخلی خلفشاری سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔ صہیونی حکومت حالیہ ایام میں شام میں آنے والے استحکام اور عالمی برادری کے ساتھ اس کے تعلقات بہتر ہونے سے پریشان ہے۔


اسلامی جمہوری ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے شام کے دارالحکومت دمشق پر غاصب صہیونی حکومت کی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ صہیونی غاصب ریاست کو شامی تنصیبات اور عوامی مراکز پر دہشت گردانہ حملوں سے فوری پر روک دے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے جمعرات اور جمعہ کی صبح دمشق اور اس کے اطراف میں واقع بعض مراکز پر اسرائیل کے حملوں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ غاصب ریاست کے جارحانہ اقدامات بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی اور اسرائیل میں جاری بحران اور داخلی خلفشاری سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔ صہیونی حکومت حالیہ ایام میں شام میں آنے والے استحکام اور عالمی برادری کے ساتھ اس کے تعلقات بہتر ہونے سے پریشان ہے۔

ترجمان نے شام میں ائیرپورٹ اور عوامی مراکز پر اسرائیلی حملوں کے بارے میں عالمی برادری کی خاموشی کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر سکوت کی وجہ سے دہشت گرد اسرائیلی حکومت شام جیسے اقوام متحدہ کے مستقل رکن ملک پر حملے کی جرأت کررہی ہے۔

انہوں نے اقوام متحدہ سمیت بین الاقوامی اداروں سے مطالبہ کیا کہ صہیونی ریاست کے خلاف فوری کاروائی کرتے ہوئے شام کی خودمختاری اور سالمیت پر حملوں کو روکیں۔


خبر کا کوڈ: 588636

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/588636/ایران-کی-شام-کے-دارالحکومت-دمشق-پر-غاصب-صہیونی-حکومت-جارحیت-شدید-مذمت

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com