QR codeQR code

تیل کی پیداوار میں اضافہ 13ویں حکومت کی کامیابیوں میں سے ایک ہے

30 Mar 2023 گھنٹہ 17:38

انہوں نے کہا کہ ایرانی 13 ویں حکومت نے توانائی کی ڈپلومیسی کے شعبے میں نمایاں کامیابی حاصل کی ہے اور دھمکیوں اور پابندیوں کے باوجود تیل کی فروخت میں کامیاب رہی ہے۔


ایرانی پارلیمنٹ کے توانائی کمیشن کے رکن نے کہا ہے کہ مسلسل اقتصادی پابندیوں کے باوجود برآمدات اور تیل کی پیداوار میں اضافہ 13ویں حکومت کی کامیابیوں میں سے ایک ہے۔

یہ بات حسین حسین زادہ نے ارنا کے نمائندے کےساتھ گفتگو کرتےہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی 13 ویں حکومت نے توانائی کی ڈپلومیسی کے شعبے میں نمایاں کامیابی حاصل کی ہے اور دھمکیوں اور پابندیوں کے باوجود تیل کی فروخت میں کامیاب رہی ہے۔

حسین زادہ نے کہا کہ ایرانی 13 ویں حکومت توانائی کی سفارت کاری کے شعبے میں اپنی مارکیٹنگ کی صلاحیتوں کو استعمال کرتے ہوئے 2018 کے بعد سے تیل کی فروخت کو اپنی بلند ترین سطح تک پہنچنے میں کامیاب رہی ہے۔

پارلیمنٹ میں لارستان کے نمائندے نے کہا کہ ایرانی وزیر تیل کی رپورٹ کے مطابق 1401 کے پہلے 11 مہینوں میں 1399 کے مقابلے میں 190 بیرل تیل اور 1400 کے مقابلے میں 83 ملین بیرل تیل اضافہ ہوگیا ہے جو یہ 13ویں حکومت کی انرجی ڈپلومیسی کی کامیابی کی علامت ہے.


خبر کا کوڈ: 588534

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/588534/تیل-کی-پیداوار-میں-اضافہ-13ویں-حکومت-کامیابیوں-سے-ایک-ہے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com