QR codeQR code

قرآن کریم کی حرمت میں کبھی کمی نہیں آئے گی

28 Mar 2023 گھنٹہ 19:48

شیخ الازہر نے کہا: قرآن مجید وہ کتاب ہے کہ جس کی حفاظت کی ضمانت خود خداوند کریم نے لی ہے چنانچہ قرآن مجید میں ارشاد خداوندی ہے "إنا نحن نزلنا الذکر وإنا له لحافظون"۔


شیخ الازہر جناب احمد الطیب نے ایک تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کہا: اعجاز القران لا متناہی سمندر کی طرح ہے کہ خداوندعالم نے اس کے ذریعہ اپنے پیغمبر اور رسول اکرم حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حمایت کی ہے۔ یہ قرآن کریم ایسی بابرکت رات میں نازل ہوا جو ہزار مہینوں سے بہتر ہے۔

شیخ الازہر نے کہا: قرآن مجید وہ کتاب ہے کہ جس کی حفاظت کی ضمانت خود خداوند کریم نے لی ہے چنانچہ قرآن مجید میں ارشاد خداوندی ہے "إنا نحن نزلنا الذکر وإنا له لحافظون"۔

انہوں نے کہا: قرآن مجید کی توہین کرنے والے پست افراد کو معلوم ہونا چاہیے کہ ان کے اس مذموم اقدام سے قرآن کریم کی حرمت میں کبھی کمی نہیں آئے گی۔

شیخ الازہر نے کہا: جب تک اس دنیا میں مومن اور کافر موجود ہیں لشکر رحمان کے ساتھ لشکرِ شیطان بھی موجود ہے کہ جو اس مقدس کتاب کی توہین کا ارتکاب کرتے ہیں۔

جامعۃ الازہر کے چانسلر نے مزید کہا: جس چیز میں مسلمانوں کو کسی قسم کا شک و تردید نہیں ہے وہ قرآن کریم کا بشریت کی ہمیشہ ہدایت کرنا ہے۔

انہوں نے کہا: قرآن کریم کا نور دشمن کے چاہنے کے باوجود ہر گز خاموش نہیں ہو گا۔


خبر کا کوڈ: 588401

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/588401/قرآن-کریم-کی-حرمت-میں-کبھی-کمی-نہیں-آئے-گی

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com