QR codeQR code

لبنان کی قومی کرنسی کی قدر میں کمی اور حالات زندگی کی خرابی کے خلاف احتجاج

24 Mar 2023 گھنٹہ 19:30

خبر رساں ذرائع کے مطابق مظاہرین نے لبنان کے مرکزی بینک کی عمارت کو پٹاخوں سے نشانہ بنایا اور پھر ٹائروں کو آگ لگا دی۔ یہ احتجاج اسی وقت ہوا جب لبنان کی قومی کرنسی کی قدر ڈالر کے مقابلے میں گر گئی۔

لبنان کے ذرائع ابلاغ نے آج (جمعہ) کو خبر دی ہے کہ اس ملک کے درجنوں افراد نے اس ملک کے مرکزی بینک کے سامنے جمع ہوکر لبنان کی قومی کرنسی کی قدر میں کمی اور حالات زندگی کی خرابی کے خلاف احتجاج کیا۔

خبر رساں ذرائع کے مطابق مظاہرین نے لبنان کے مرکزی بینک کی عمارت کو پٹاخوں سے نشانہ بنایا اور پھر ٹائروں کو آگ لگا دی۔ یہ احتجاج اسی وقت ہوا جب لبنان کی قومی کرنسی کی قدر ڈالر کے مقابلے میں گر گئی۔

  لبنانیوں نے اپنے ذخائر واپس لینے کے لیے اس ملک کے کچھ بینکوں کو یرغمال بنایا اور آگ لگا دی۔

لبنان کی خراب اقتصادی صورت حال کے بگڑنے کے بعد اس ہفتے کے بدھ کو اس ملک کے عوام کی پولیس فورسز کے ساتھ جھڑپیں ہوئیں۔ اس ملک کی سیکورٹی فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کا استعمال کیا۔

خبر کا کوڈ: 588038

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/588038/لبنان-کی-قومی-کرنسی-قدر-میں-کمی-اور-حالات-زندگی-خرابی-کے-خلاف-احتجاج

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com