QR codeQR code

مرحوم و مغفور آیۃ الله باکوئی کی نماز جنازہ آیۃ الله العظمٰی سبحانی کی اقتداء میں ادا کی گئی

14 Mar 2023 گھنٹہ 16:13

مرحوم و مغفور کی تشییع جنازہ گزشتہ روز، مسجد امام حسن عسکری سے حرم حضرت فاطمه معصومه سلام الله علیھا تک، حوزہ علمیه کے اساتذہ، علماء، طلباء اور قم کے مؤمنین کی موجودگی میں ادا کر دی گئی


حوزه علمیہ قم المقدسہ کے بزرگ استاد اور فریدونکنار کے سابق امام جمعہ آیۃ اللہ زین العابدین باکوئی 82 سال کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق، مرحوم و مغفور کی تشییع جنازہ گزشتہ روز، مسجد امام حسن عسکری سے حرم حضرت فاطمه معصومه سلام الله علیھا تک، حوزہ علمیه کے اساتذہ، علماء، طلباء اور قم کے مؤمنین کی موجودگی میں ادا کر دی گئی، بعد ازاں آیۃ الله زین العابدین باکوئی کے جسد خاکی کو جوار حضرت فاطمہ معصومہ سلام الله علیھا میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔

مرحوم و مغفور آیۃ الله باکوئی کی نماز جنازہ آیۃ الله العظمٰی سبحانی کی اقتداء میں ادا کی گئی اور اس کے بعد مرحوم و مغفور کے بلندی درجات کیلئے قرآن خوانی اور مجلس، مراجع تقلید اور علماء کی موجودگی میں مسجد اعظم قم میں منعقد ہوئی۔
 


خبر کا کوڈ: 587055

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/587055/مرحوم-مغفور-آیۃ-الله-باکوئی-کی-نماز-جنازہ-العظم-ی-سبحانی-اقتداء-میں-ادا-گئی

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com