QR codeQR code

مدرسہ فیضیہ میں عظیم الشان میثاق ولایت کانفرنس کا انعقاد

6 Dec 2022 گھنٹہ 17:00

ایران میں انقلاب کا سرچشمہ سمجھے جانے والے مذہبی شہر قم میں واقع مدرسہ فیضیہ کہ جہاں سے بانی انقلاب امام خمینی ﴿رہ﴾ نے اپنی تحریک کا آغاز کیا تھا، میں منگل کی صبح حوزہ علمیہ قم کے طلباء اور علماء کا ایک عظیم الشان اجتماع منعقد ہوا۔


ایران کے شہر قم میں واقع تاریخی مدرسہ فیضیہ کہ جہاں سے امام خمینی (رہ) نے اسلامی انقلاب کی تحریک کا آغاز کیا تھا، میں عظیم الشان میثاق ولایت کا اجتماع منعقد ہوا جس میں حوزہ علمیہ قم کے علما اور طلاب کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

ایران میں انقلاب کا سرچشمہ سمجھے جانے والے مذہبی شہر قم میں واقع مدرسہ فیضیہ کہ جہاں سے بانی انقلاب امام خمینی ﴿رہ﴾ نے اپنی تحریک کا آغاز کیا تھا، میں منگل کی صبح حوزہ علمیہ قم کے طلباء اور علماء کا ایک عظیم الشان اجتماع منعقد ہوا۔

اس اجتماع میں جو مثیاق ولایت کے عنوان سے انجام پایا اور جس کا مقصد ملک کے اسلامی نظام اور ولایت کے نظام سے اپنی وابستگی کا اظہار تھا، حوزہ علمیہ کے سطوح عالیہ کے اساتید، فاضلین اور طلباء نے شرکت کی جن میں مرد و خواتین دونوں ہی صنف کے فضلا اور طلباء شامل تھے۔

حوزہ علمیہ قم کے سربراہ آیت اللہ علی رضا اعرافی، جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم کے سربراہ آیت اللہ حسینی بوشہری، تہران کے عبوری امام جمعہ آیت اللہ خاتمی، تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سربراہ آیت اللہ آملی لاریجانی، ماہرین کونسل کے رکن آیت اللہ کعبی اور بہت سی دیگر شخصیات اور علما نے اجتماع میں شرکت کی۔

اجتماع میں شریک علما اور طلباء نے اسلامی انقلاب، ولایت فقیہ کے نظام اور رہبر معظم انقلاب کے اپنی حمایت کا اعلان کیا اور امام خمینی ﴿رہ﴾ کے پیغام اور اس کے مقاصد سے وفاداری کا اعادہ کیا۔ 

علما اور طلباء نے ملک میں فسادات اور افراتفری پھیلانے والوں کی بھی پر زور مذمت کی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں اور عدلیہ سے مطالبہ کیا کہ قانون ہاتھ میں لینے والوں، ملکی سلامتی کو نقصان پہنچانے والوں اور عوامی جان و مال سے کھیلنے والوں کے ساتھ کسی بھی قسم کی رعایت نہ برتی جائے اور ان کے خلاف فیصلہ کن انداز میں نمٹا جائے۔ 

اجتماع سے رہبری کی ماہری کونسل کے رکن آیت اللہ آراکی نے خطاب کیا۔ 


خبر کا کوڈ: 576006

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/576006/مدرسہ-فیضیہ-میں-عظیم-الشان-میثاق-ولایت-کانفرنس-کا-انعقاد

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com