QR codeQR code

روس میں مسلح شخص کی اسکول میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ،9 افراد ہلاک

26 Sep 2022 گھنٹہ 20:33

روس کے شہر ایثیویکس میں مسلح شخص نے ایک اسکول میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کرکے 9 افراد کو قتل کردیا اور پھر خود بھی خودکشی کرلی۔


روس کے شہر ایثیویکس میں مسلح شخص نے ایک اسکول میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کرکے 9 افراد کو قتل کردیا اور پھر خود بھی خودکشی کرلی۔

روسی میڈیا کے مطابق ایثیویکس کے ایک اسکول میں فائرنگ کے واقعے میں 9 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں میں 5 طلبا، 2 اساتذہ اور 2 سیکیورٹی گارڈ شامل ہیں۔

فائرنگ کی اطلاع ملنے پر پولیس اور سیکورٹی حکام موقع پر پہنچ گئے اور اسکول کو گھیرے میں لے لیا۔ پولیس کی آمد پر حملہ آور نے خود کو بھی گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تاحال فائرنگ کے واقعے کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا ہے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 566819

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/566819/روس-میں-مسلح-شخص-کی-اسکول-گھس-کر-اندھا-دھند-فائرنگ-9-افراد-ہلاک

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com