QR codeQR code

امریکہ کی ایران میں گرفتار شدہ دو فرانسیسی جاسوسوں کی رہائی کی درخواست

18 May 2022 گھنٹہ 11:42

امریکی وزارت خارجہ نے ایران میں گرفتار ہوئے دو فرانسیسی جاسوسوں کی رہائی کی تہران سے درخواست کی ہے۔


امریکہ نے ایران میں گرفتار شدہ دو فرانسیسی جاسوسوں کی رہائی کی درخواست کی ہے۔

امریکی وزارت خارجہ نے ایران میں گرفتار ہوئے دو فرانسیسی جاسوسوں کی رہائی کی تہران سے درخواست کی ہے۔

ارنا کے مطابق، ایرانی ٹیلیویژن پر ان دو فرانسیسی جاسوسوں کی گرفتاری کی تفصیلات جاری ہونے کے بعد، امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نے منگل کے روز ان جاسوسوں کی رہائی کی اپیل کی۔

ایران کے قومی ٹیلیویژن پر فرانس کے دو گرفتار شدہ جاسوسوں کی تفصیلات جاری ہوئیں جو ایران میں خاص پیشے سے مربوط مظاہروں کو غلط سمت کی طرف موڑنے اور پرآشوب ماحول بنانے کا ارادہ رکھتے تھے۔

ایران کی وزارت انٹیلی جنس نے گزشتہ ہفتے بتایا کہ دو یورپی افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ یہ دونوں افراد مخصوص پیشے کے افراد کے جائز مطالبات کا غلط فائدہ اٹھا کر اسے ملک میں آشوب تبدیل کرنے کے لئے ایران میں داخل ہوئے تھے۔


خبر کا کوڈ: 550062

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/550062/امریکہ-کی-ایران-میں-گرفتار-شدہ-دو-فرانسیسی-جاسوسوں-رہائی-درخواست

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com