QR codeQR code

صیہونی حکومت کے ایٹمی ہتھیاروں مغربی ایشیا میں امن و سلامتی کے لئے سب سے بڑا خطرہ ہے

28 Jan 2022 گھنٹہ 22:25

جنیوا میں اقوام متحدہ کے دفتر میں شام کے نمائندے حسام الدین آلا نے مغربی ایشیا کو ایٹمی ہتھیاروں سے پاک کئے جانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس مقصد کے حصول کے لئے عالمی برادری کے سنجیدہ تعاون کی ضرورت ہے۔


جنیوا میں اقوام متحدہ کے جنیوا دفتر میں شام کے نمائندے نے صیہونی حکومت کے ایٹمی ہتھیاروں کو مغربی ایشیا میں امن و سلامتی کے لئے سب سے بڑا خطرہ قرار دیا ہے۔

مغربی ایشا میں صیہونی حکومت ہی واحد ایسی حکومت ہے جو ایٹمی ہتھیاروں سے لیس ہے اور اس نے اب تک ایٹمی ہتھیاروں کے پھلاؤ پر پابندی اور اس کی روک تھام کے معاہدے این پی ٹی پر دستخط نہیں کئے ہیں۔ 

جنیوا میں اقوام متحدہ کے دفتر میں شام کے نمائندے حسام الدین آلا نے مغربی ایشیا کو ایٹمی ہتھیاروں سے پاک کئے جانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس مقصد کے حصول کے لئے عالمی برادری کے سنجیدہ تعاون کی ضرورت ہے۔

انھوں نے کہا کہ مغربی ایشیا میں صیہونی حکومت کے جوہری ہتھیاروں کی موجودگی سے اس بات کا پتہ چلتا ہے کہ عالمی برادری علاقے کو ایٹمی اور مہلک ہتھیاروں سے پاک کرنے اور صیہونی حکومت کو این پی ٹی معاہدے میں شمولیت پر مجبور کرنے میں ناکام رہی ہے۔

انھوں نے کہا کہ موجودہ صورت حال میں اس بات کی ضرورت ہے کہ ان ممالک کو سلامتی کی ضمانت فراہم کی جائے جن کے پاس ایٹمی ہتھیار نہیں ہیں اور اس سلسلے میں کسی بھی طرح کا امتیازی سلوک نہیں برتا جانا چاہئے۔


خبر کا کوڈ: 536296

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/536296/صیہونی-حکومت-کے-ایٹمی-ہتھیاروں-مغربی-ایشیا-میں-امن-سلامتی-لئے-سب-سے-بڑا-خطرہ-ہے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com