QR codeQR code

امریکی ریاست نیوجرسی کے شہر پیسیئک کے ایک کارخانے میں شدید آتش زدگی

16 Jan 2022 گھنٹہ 14:59

اطلاعات کے مطابق شدید ٹھنڈک کے باعث آگ بجھانے کے عمل میں فائر فائٹرز کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ رپورٹ کا کہنا ہے کہ علاقے میں درجہ حرارت صفر سے نیچے ہے جس کے باعث فائر فائٹرز کا پانی جم گیا اور آخرکار وہ آگ بجھانے کے لئے قریب میں موجود ایک ندی سے پانی لینے پر مجبور ہو گئے۔


ذرائع ابلاغ نے امریکی ریاست نیوجرسی کے شہر پیسیئک کے ایک کارخانے میں شدید آتش زدگی کی خبر دی ہے۔

ھیل نیوز پورٹل نے خبر دی ہے کہ مقامی وقت کے مطابق ہفتے کے روز مجسٹیک نامی صنعتی مرکز اور ایک کیمیکل پلانٹ میں آگ بھڑک اٹھی جو بڑی تیزی سے اطراف کی عمارتوں تک پھیل گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آگ کی شدت کے باعث پوری ایک عمارت زمیں بوس ہوگئی۔

اطلاعات کے مطابق شدید ٹھنڈک کے باعث آگ بجھانے کے عمل میں فائر فائٹرز کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ رپورٹ کا کہنا ہے کہ علاقے میں درجہ حرارت صفر سے نیچے ہے جس کے باعث فائر فائٹرز کا پانی جم گیا اور آخرکار وہ آگ بجھانے کے لئے قریب میں موجود ایک ندی سے پانی لینے پر مجبور ہو گئے۔

آگ بجھانے کے دوران ایک فائر فائٹر زخمی بھی ہوا ہے جسے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ آگ اتنی شدید تھی کہ شہر کے میئر کا کہنا ہے کہ ایسی شدید آگ انہوں نے کبھی نہیں دیکھی تھی۔

بتایا جاتا ہے کہ آگ سے اٹھنے والا شدید دھنواں موسمیاتی مرکز کے ریڈار پر بھی ظاہر ہوا اور آگ کے نتیجے میں پیدا ہونے والی بو پڑوسی شہر نیویارک تک محسوس کی گئی۔


خبر کا کوڈ: 534665

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/534665/امریکی-ریاست-نیوجرسی-کے-شہر-پیسیئک-ایک-کارخانے-میں-شدید-آتش-زدگی

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com