QR codeQR code

ایران کی بین الپارلیمانی یونین کے اجلاس میں صیہونی حکومت کے جرائم کی مذمت

27 Nov 2021 گھنٹہ 19:37

احمد نادری نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ نے انڈونیشیا کی پارلیمنٹ کی جانب سے بین الپارلیمانی یونین کے اجلاس میں فلسطینیوں کی حمایت میں، مسودہ قرارداد پیش کرنے کو سراہتے ہوئے اس مسودہ قرارداد کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔

ایران نے میڈریڈ میں منعقدہ بین الپارلیمانی یونین کے اجلاس میں صیہونی حکومت کے جرائم کی مذمت کرتے ہوئے فلسطین کے مظلوم عوام کے حقوق کی حمایت کی ہے

ایران پریس کی رپورٹ کے مطابق ایرانی پارلیمنٹ کے نمائندہ وفد کے سربراہ احمد نادری نے اپنے خطاب میں صیہونیوں کے ہاتھوں فلسطینیوں کے بنیادی حقوق کی بعض خلاف ورزیوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ فلسطینی عوام کے مسائل و مشکلات کی معمولی جھلک ہے۔

احمد نادری نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ نے انڈونیشیا کی پارلیمنٹ کی جانب سے بین الپارلیمانی یونین کے اجلاس میں فلسطینیوں کی حمایت میں، مسودہ قرارداد پیش کرنے کو سراہتے ہوئے اس مسودہ قرارداد کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔

احمد نادری نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کا خیال ہے کہ عصر حاضر کی تاریخ کے اس انسانی بحران کا مقابلہ کرنے میں حکومتوں کی ناتوانی کی صورت میں پارلیمانوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ فلسطین کے مظلوم عوام کے مسائل کے حل میں مدد کے لئے اپنے عوام کے جذبات کے آئینہ دار کی حیثیت سے قدم اٹھائیں اور اس سلسلے میں اپنے تمام وسائل کو بروئے کار لائیں۔
 
خبر کا کوڈ: 528445

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/528445/ایران-کی-بین-الپارلیمانی-یونین-کے-اجلاس-میں-صیہونی-حکومت-جرائم-مذمت

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com