QR codeQR code

روس میں کوئلے کی کان میں آگ لگنے سے 52 افراد ہلاک

26 Nov 2021 گھنٹہ 15:18

ایران نے روس میں کوئلے کی کان میں لگنے والی آگ اور انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زاده نے کوئلے کی کان میں جاں بحق ہونے والوں کے اہلخانہ سے  ہمدردی کا اظہار کیا۔


روس کے علاقے سائبیریا میں کوئلے کی کان میں آگ لگنے سے ہلاکتوں کی تعداد 52 ہو گئی۔

ایران نے روس میں کوئلے کی کان میں لگنے والی آگ اور انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زاده نے کوئلے کی کان میں جاں بحق ہونے والوں کے اہلخانہ سے  ہمدردی کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ روس کے علاقے سائبیریا میں کوئلے کی کان میں آگ لگنے سے ہلاکتوں کی تعداد 52 ہو گئی ہے۔

جاں بحق ہونے والوں میں 6 ریسکیو اہلکار بھی شامل ہیں، روسی حکام کےمطابق کان میں پھنسے 263 افراد کو ریسکیو کیا گیا، نکالے گئے 40 افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، حکام کے مطابق کان میں آگ دھماکوں کے بعد لگی، آگ لگنے کے بعد کان میں دھواں بھر گیا تھا جس سے کان کنوں کا دم گھٹ گیا اور ہلاکتیں ہوئیں۔

روس کے صدرولادیمیر پوتین نے حادثے اور بڑے پیمانے پر ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والوں کے اہلخانہ سے تعزیت کی۔
 


خبر کا کوڈ: 528278

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/528278/روس-میں-کوئلے-کی-کان-ا-گ-لگنے-سے-52-افراد-ہلاک

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com