QR codeQR code

افغانستان کے عوام کے لئے ایران کی انسان دوستانہ امداد کا سلسلہ جاری

10 Nov 2021 گھنٹہ 16:34

ایران پریس کی رپورٹ کے مطابق تہران نے کابل کے سردار داؤد خان اسپتال کے سامنے فائرنگ اور دہشتگردانہ واقعے کے متاثرین کے لئے امدادی سامان کی ایک کھیپ روانہ کی ہے جو افغانستان پہنچ گئی ہے۔


افغانستان کے عوام کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران کی انسان دوستانہ امداد کا سلسلہ جاری ہے۔

ایران پریس کی رپورٹ کے مطابق تہران نے کابل کے سردار داؤد خان اسپتال کے سامنے فائرنگ اور دہشتگردانہ واقعے کے متاثرین کے لئے امدادی سامان کی ایک کھیپ روانہ کی ہے جو افغانستان پہنچ گئی ہے۔

ایران کی جانب سے طیارے کے ذریعے کابل ایئرپورٹ پر پہنچنے والی انسان دوستانہ امداد افغانستان کی نئی حکومت کے حکام کے حوالے کردی گئی ہے۔اسلامی جمہوریہ ایران ، ملت افغانستان کا ایک اصلی حامی ہونے کے ناطے گزشتہ تین مہینے سے لے کر اب تک افغان عوام کے لئے گیارہ بار امدادی سامان بھیج چکا ہے۔

ایران کی جانب سے بھیجی جانے والی انسان دوستانہ امداد میں غذائی اشیاء ، دوائیں اور عوام کی ضرورت کی دیگر اشیاء شامل ہیں۔ کابل میں ایرانی  سفیر کے معاون سید حسن مرتضوی نے تاکید کے ساتھ  کہا ہے کہ موسم سرما کے پیش نظر افغان عوام کے لئے ایران کی جانب سے مزید انسان دوستانہ امداد بھیجنے کا سلسلہ جاری رہے گا ۔
 


خبر کا کوڈ: 526277

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/526277/افغانستان-کے-عوام-لئے-ایران-کی-انسان-دوستانہ-امداد-کا-سلسلہ-جاری

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com