QR codeQR code

وحدت اسلامی کانفرنس کے شرکاء کا امام خمینی رح سے تجدید عہد

20 Oct 2021 گھنٹہ 21:05

مہمانوں نے امام خمینی رح کے مزار کے ساتھ ساتھ شہداء کے قبور پر بھی حاضری دی اور امام راحل رح اور شہداء سے تجدید عہد کرتے ہوئے امام خمینی رح، رہبر انقلاب اسلامی اور شہداء کے نقش قدم پر چلنے کے عزم کا اظہار کیا


پینتیسویں وحدت اسلامی کے معزز مہمانوں نے امام راحل آیت اللہ امام خمینی رح سے تجدید عہد کے لئے انکے مزار پر حاضری دی۔

تقریب خبر رساں ایجنسی کے مطابق پینتیسویں وحدت اسلامی کانفرنس کے دوسرے روز معزز مہمانوں نے ہفتہ وحدت کی مانسبت سے امام راحل آیت اللہ امام خمینی رح سے تجدید عہد کے لئے انکے مزار پر حاضری دی۔

اس موقع پر مہمانوں کے ہمراہ عالمی مجلس تقریب مذاہب اسلامی کے سربراہ حجت الاسلام ڈاکٹر شہریاری بھی موجود تھے۔ مہمانوں نے امام خمینی رح کے مزار کے ساتھ ساتھ شہداء کے قبور پر بھی حاضری دی اور امام راحل رح اور شہداء سے تجدید عہد کرتے ہوئے امام خمینی رح، رہبر انقلاب اسلامی اور شہداء کے نقش قدم پر چلنے کے عزم کا اظہار کیا۔ 

مہمانوں نے امام خمینی رح اور دیگر کی قبروں پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔ 


 


خبر کا کوڈ: 523535

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/523535/وحدت-اسلامی-کانفرنس-کے-شرکاء-کا-امام-خمینی-رح-سے-تجدید-عہد

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com