QR codeQR code

برسلز میں ایران اور یورپی ممالک کے درمیان مذاکرات جاری ہیں

18 Oct 2021 گھنٹہ 14:04

ایرانی وزیر خارجہ کے ترجمان نے تہران میں ایران کے نائب وزیر خارجہ علی باقری اوریورپی نمائندے انریکہ مورا کے ساتھ مذاکرات کو مثبت اور تعمیری قراردیتے ہوئے کہا کہ ایران نے مذاکرات میں اپنا نقطہ نظر پیش کردیا ہے۔


اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے سعودی عرب کے وفد کے دورہ تہران کی خبر کو غیر مصدقہ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ برسلز میں ایران اور یورپی ممالک کے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔

ایرانی وزیر خارجہ کے ترجمان نے تہران میں ایران کے نائب وزیر خارجہ علی باقری اوریورپی نمائندے انریکہ مورا کے ساتھ مذاکرات کو مثبت اور تعمیری قراردیتے ہوئے کہا کہ ایران نے مذاکرات میں اپنا نقطہ نظر پیش کردیا ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے سعودی عرب اور ایران کے درمیان مذاکرات کو خفیہ اور سنجیدہ قراردیتے ہوئے کہا سعودی عرب کے وفد کے دورہ تہران کی خبر غیر مصدقہ ہے۔

خطیب زادہ نے افغانستان میں شیعوں پر بہیمانہ حملوں میں اضافہ کے بارے میں مہر نیوز کے نامہ نگار کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہم ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں اور افغانستان میں شیعوں کے خلاف بزدلانہ حملوں کی روک تھام کے سلسلے میں افغانستان کے موجودہ حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں اور افغانستان کے تمام شیعہ اور غیر شیعہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کی ذمہ داری طالبان کے دوش پر ہے۔ 

خطیب زادہ نے کہا کہ ایران کے افغانتسان کے تمام گروہوں کے ساتھ قریبی تعلقات ہیں اور ہم افغانستان میں پائدار امن و صلح کے خواہاں ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہم افغانستان میں دہشت گردی کے خاتمہ کے سلسلے میں افغان حکومت اور عوام کو بھر پور مدد فراہم کرنے کے لئے آمادہ ہیں۔


خبر کا کوڈ: 523096

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/523096/برسلز-میں-ایران-اور-یورپی-ممالک-کے-درمیان-مذاکرات-جاری-ہیں

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com