QR codeQR code

انسان دوستانہ امداد,ایل پی جی کی پہلی کھیپ ایران کے صوبے خراسان جنوبی سے افغانستان روانہ

14 Oct 2021 گھنٹہ 20:55

خراسان جنوبی کی بلدیہ کی امدادی تنظیم کے سربراہ مسعود قلی زادہ نے کہا ہے کہ ایران کی جانب سے اس امداد کا مقصد، افغان عوام کی مشکلات کم کرنے کے علاوہ اس ملک میں گیس کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو روکنا ہے۔


افغان عوام کے لئے ایران کی جاری انسان دوستانہ امداد کے سلسلے میں سیّال گیس (ایل پی جی) کی پہلی کھیپ ایران کے صوبے خراسان جنوبی سے افغانستان روانہ کی گئی ہے۔

ہمارے نمائندے کے مطابق ایران کے صوبے خراسان جنوبی کے بلدیہ حکام نے اعلان کیا ہے کہ گیس کے تین سو بائیس ٹینکر یزدان سرحدی گذرگاہ سے افغانستان روانہ کئے گئے ہیں۔

خراسان جنوبی کی بلدیہ کی امدادی تنظیم کے سربراہ مسعود قلی زادہ نے کہا ہے کہ ایران کی جانب سے اس امداد کا مقصد، افغان عوام کی مشکلات کم کرنے کے علاوہ اس ملک میں گیس کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو روکنا ہے۔

انھوں نے کہا کہ ہر مہینے پندرہ سو سیلنڈر افغانستان روانہ کئے جائیں گے۔ ایران کے صوبے خراسان جنوبی کی سرحدیں افغانستان سے ملتی ہیںموسم سرما کی آمد پر افغانستان میں ایندھن کی قلت ہوتی جا رہی ہے جس کی بنا پر قیمتیں بھی بڑھتی جا رہی ہیں اور اسی بنا پر اس ملک کے عوام میں گہری تشویش پیدا ہو گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 522669

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/522669/انسان-دوستانہ-امداد-ایل-پی-جی-کی-پہلی-کھیپ-ایران-کے-صوبے-خراسان-جنوبی-سے-افغانستان-روانہ

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com