QR codeQR code

سید ابراہیم رئیسی کی سانحہ قندوز میں شہادت پر تسلیت پیش

9 Oct 2021 گھنٹہ 21:30

سید ابراہیم رئیسی نے اپنے ایک پیغام میں، سانحہ قندوز کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس مجرمانہ فعل کا ارتکاب کرنے والوں کی غیر انسانی اور اسلام مخالف ماہیت، کسی سے پوشید نہیں ہے۔


صدر جمہوریہ ایران نے دہشت گردی کے واقعے میں درجنوں افغان شہریوں کی شہادت پر تسلیت پیش کی ہے۔

سید ابراہیم رئیسی نے اپنے ایک پیغام میں، سانحہ قندوز کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس مجرمانہ فعل کا ارتکاب کرنے والوں کی غیر انسانی اور اسلام مخالف ماہیت، کسی سے پوشید نہیں ہے۔

صدر جمہوریہ ایران کے پیغام میں آیا ہے کہ اس تکفیری دہشت گرد گروہ کو امریکی سازش اور حمایت کے ذریعے قائم کیا گیا ہے جسکا مقصد مسلمانوں کے درمیان اختلافات کو ہوا دینا ہے۔

 سید ابراہیم رئیسی نے افغانستان میں مذہبی اور نسلی اختلافات اور فتنوں کو ہوا دینے کے امریکی منصوبوں اور سازشوں پر گہری تشویش ظاہر کی۔

اس پیغام میں صدر ایران نے امید ظاہر کی ہے کہ افغان دھڑے اپنی ہوشیاری اور ایک وسیع البنیاد حکومت کے قیام کے ذریعے امریکی سازش کو ناکام بنادیں گے۔  


خبر کا کوڈ: 522050

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/522050/سید-ابراہیم-رئیسی-کی-سانحہ-قندوز-میں-شہادت-پر-تسلیت-پیش

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com