QR codeQR code

عالم ربانی آیت اللہ حسن زادہ آملی کی تشییع جنازہ میں دسیوں ہزار لوگوں نے شرکت

27 Sep 2021 گھنٹہ 20:03

ہمارے نمائندے کے مطابق پیر کی علی الصبح  علامہ حسن زادہ آملی کی نماز جنازہ  رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کی امامت میں ادا کی گئی بعد ازاں رہبر انقلاب اسلامی نے علامہ حسن زادہ آملی کے جنازے پر فاتحہ پڑھی اور ان کے درجات کی بلندی کی دعا کی۔


عالم ربانی آیت اللہ حسن زادہ آملی کی نمازجنازہ رہبر انقلاب اسلامی کی امامت میں ادا کی گئی بعد ازاں انہیں ان کے آبائی شہر میں لے جاکر تشییع جنازہ عمل میں لائی گئی۔

ہمارے نمائندے کے مطابق پیر کی علی الصبح  علامہ حسن زادہ آملی کی نماز جنازہ  رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کی امامت میں ادا کی گئی بعد ازاں رہبر انقلاب اسلامی نے علامہ حسن زادہ آملی کے جنازے پر فاتحہ پڑھی اور ان کے درجات کی بلندی کی دعا کی۔

عالم ربانی سالک الی للہ، آیت اللہ حسن زادہ ہفتے کی شب ترانوے برس کی عمر میں اس دار فانی سے کوچ کرگئے تھے۔

آیت اللہ حسن زادہ آملی کے جسد خاکی کو ان کے آبائی شہر لاہیجان کے قصبے ایرا لے جایا گیا جہاں ان کی تشییع جنازہ میں دسیوں ہزار لوگوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر قرآن خوانی، مجلس عز اور نوحہ خوانی بھی کی گئی۔

آیت اللہ حسن زادہ آملی مختلف علوم پر کے ماہر تھے اور علما کے درمیان علامہ ذوالفنون کے لقب سے مشہور تھے۔ علامہ حسن آملی ایک سو نوے سے زیادہ کتابین تصنیف و تالیف کیں ہیں۔

اطلاعات  کے مطابق علامہ حسن زادہ آملی کے جسد خاکی کو کل بروز منگل آپ کے آبائی وطن میں سپرد لحد کیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 520526

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/520526/عالم-ربانی-آیت-اللہ-حسن-زادہ-آملی-کی-تشییع-جنازہ-میں-دسیوں-ہزار-لوگوں-نے-شرکت

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com