QR codeQR code

آیت اللہ حسن زادہ آملی کی رحلت پر قائد انقلاب اسلامی کا تعزیتی پیغام

26 Sep 2021 گھنٹہ 18:15

میں مرحوم کے تمام چاہنے والوں، شاگردوں اور دوستوں بالخصوص آمل کے مومن و انقلابی عوام اور مرحوم کے انقلابی موقف اور اعلی انسانی اوصاف کے شیفتہ مشتاق نوجوانوں کی خدمت میں تعزیت پیش کرتا ہوں اور خداوند عالم سے مرحوم کے لیے رحمت، مغفرت اور درجات کی بلندی کی دعا کرتا ہوں۔


رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے ایک پیغام جاری کرکے عالم ربانی اور رہرو مسلک توحید آیۃ اللہ حسن زادہ آملی کے انتقالِ پُر ملال پر تعزیت پیش کی ہے۔

 رہبر انقلاب اسلامی کے تعزیتی پیغام کا متن مندرجہ ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

عالم ربانی اور رہرو مسلک توحید آیۃ اللہ حسن زادہ آملی کے انتقال کی المناک خبر موصول ہوئي۔ یہ دانشور اور مختلف علوم و فنون کے ماہر عالم دین، ان قابل فخر اور نادرِ زمانہ شخصیات میں سے ایک تھے جن کے مثل کم ہی لوگ ہر دور میں آشناؤں کے دلوں کو ٹھنڈک پہنچاتے ہیں اور اسی کے ساتھ ان کے علم، معرفت، عقل اور دل کو مستفیض کرتے ہیں۔

اس عظیم شخصیت کی تحریریں اور دیگر یادگاریں، علم و معرفت کے تشنگان کے لیے ایک پرفیض سرچشمہ تھیں اور رہیں گی، ان شاء اللہ۔

میں مرحوم کے تمام چاہنے والوں، شاگردوں اور دوستوں بالخصوص آمل کے مومن و انقلابی عوام اور مرحوم کے انقلابی موقف اور اعلی انسانی اوصاف کے شیفتہ مشتاق نوجوانوں کی خدمت میں تعزیت پیش کرتا ہوں اور خداوند عالم سے مرحوم کے لیے رحمت، مغفرت اور درجات کی بلندی کی دعا کرتا ہوں۔

سید علی خامنہ ای

26  ستمبر 2021


خبر کا کوڈ: 520396

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/520396/آیت-اللہ-حسن-زادہ-آملی-کی-رحلت-پر-قائد-انقلاب-اسلامی-کا-تعزیتی-پیغام

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com