QR codeQR code

کربلائے معلی میں زائرین کی سکیورٹی حشد الشعبی کے حوالہ

26 Sep 2021 گھنٹہ 18:05

سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام کے چہلم کی مناسبت سے پیدل مارچ میں دسیوں لاکھ عراقیوں کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے سکیورٹی فورسز کی تعداد دو گنا بڑھا دی گئی اور اس طرح اب حشد الشعبی کے 9 ہزار 500 رضاکار کربلائے معلی میں  تعینات ہوئے ہیں اور 266 گاڑیاں بھی گشت کر رہی ہیں۔


الحشد الشعبی کے الفرات الاوسط آپریشنل کمانڈر نے کہا ہے کہ کربلائے معلی میں زائرین کی سکیورٹی کیلئے حشد الشعبی کے 9 ہزار 500 رضاکار تعینات ہوئے ہیں۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق الحشد الشعبی کے کمانڈر علی الحمدانی کا کہنا ہے کہ  سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام کے چہلم کی مناسبت سے پیدل مارچ میں دسیوں لاکھ عراقیوں کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے سکیورٹی فورسز کی تعداد دو گنا بڑھا دی گئی اور اس طرح اب حشد الشعبی کے 9 ہزار 500 رضاکار کربلائے معلی میں  تعینات ہوئے ہیں اور 266 گاڑیاں بھی گشت کر رہی ہیں۔

20 صفر 1443 ہجری قمری مطابق 27 ستمبر 2021 کل بروز پیر ایران اور عراق میں حضرت امام حسین علیہ السلام اور آپ کے باوفا اصحاب و انصار کا چہلم ہے اور اس موقع پر ہر سال دسیوں لاکھ ملکی اورغیر ملکی زائرین کربلا پہنچتے ہیں۔
 


خبر کا کوڈ: 520390

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/520390/کربلائے-معلی-میں-زائرین-کی-سکیورٹی-حشد-الشعبی-کے-حوالہ

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com