QR codeQR code

اسرائیلی جاسوسی سافٹ ویئر،فرانسیسی کے وزراء کے موبائل فون کی تحقیقات

26 Sep 2021 گھنٹہ 17:52

پیگاسس جاسوس سافٹ ویئر اسرائیل کی این ایس او کمپنی نے تیار کیا ہے جو لوگوں کے موبائلوں کی جاسوسی کرتی ہے۔حالیہ مہینوں میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اس سافٹ وئیر کے ذریعے کئی ممالک میں ہزاروں لوگوں کی جاسوسی کی گئی ہے۔


اسرائیلی جاسوسی سافٹ ویئر پیگاسس کے ذریعے پانچ وزراء اور صدارتی مشیروں کی جاسوسی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔

فرانسیسی سیکورٹی ایجنسیوں نے وزراء کے موبائل فون کی تحقیقات کے دوران پتہ چلایا کہ ان کی جاسوسی کی گئی تھی۔ جاسوسی 2019 اور 2020 کے درمیان کی گئی تھی۔

پیگاسس جاسوس سافٹ ویئر اسرائیل کی این ایس او کمپنی نے تیار کیا ہے جو لوگوں کے موبائلوں کی جاسوسی کرتی ہے۔

حالیہ مہینوں میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اس سافٹ وئیر کے ذریعے کئی ممالک میں ہزاروں لوگوں کی جاسوسی کی گئی ہے۔

جن افراد یا ادراے کی جاسوسی کی گئی ہے ان میں واشنگٹن پوسٹ ، گارڈین اور لومونڈ جسے اخبارات بھی شامل ہیں۔

جن نمبروں پر جاسوسی کی گئی ان میں سے 50 ہزار نمبروں کی ایک فہرست لیک ہوئی جن میں فرانسیسی صدر اور وزراء کے موبائل فون بھی شامل تھے۔

ہندوستان اور پاکستان میں بھی لوگوں کی بڑی تعداد کی جاسوسی کا معاملہ خبروں میں ہے۔


خبر کا کوڈ: 520382

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/520382/اسرائیلی-جاسوسی-سافٹ-ویئر-فرانسیسی-کے-وزراء-موبائل-فون-کی-تحقیقات

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com